نئی دہلی،24؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹربلدیاتی انتخابات میں شاندار کارکردگی اور گزشتہ دنوں اڑیسہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی بااثرموجودگی ظاہرکرنے کے بعدبی جے پی اس کامیابی کا جشن منانے جا رہی ہے۔اس ضمن میں بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ25فروری کو یومِ فتح کے طورپرپورے ملک میں اس جیت کا جشن منائے گی۔اس کے تحت 25فروری ملک بھر کے ضلع کواٹر میں بی جے پی یوم فتح منائے گی۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ کارپوریشن اور مقامی اداروں میں ملی جیت نوٹ بندی پرعوام کی حمایت ہے۔یوپی انتخابات کے تین مراحل سے ٹھیک پہلے جشن مناکر بی جے پی یوپی کے ووٹروں کو بھی پیغام دینا چاہتی ہے۔پارٹی کاکہنا ہے کہ مشرقی یوپی میں لوگوں کوبتایاجائے گا کہ کس طرح مہاراشٹر اور اڑیسہ میں لوگوں نے بی جے پی کی حمایت کی۔بی جے پی پوری ملک میں جیت رہی ہے آپ بھی حمایت کریں۔قابلِ ذکرہے کہ بی ایم سی انتخابات میں بی جے پی نے پہلی بار اکیلے دم پر لڑتے ہوئے 82نشستیں حاصل کی ہیں۔شیوسینا نے 84نشستیں جیتی ہیں۔ممبئی کی برہنمبی مہانگرپالکا کے انتخابات میں بی جے پی شیوسینا سے صرف تین نشستوں سے پیچھے رہی۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے مہاراشٹر کے کارپوریشن انتخابات میں نومیں سے آٹھ بڑے میونسپل بورڈوں میں بھی جیت درج کی ہے۔بی ایم سی انتخابات میں یہ بی جے پی کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔پانچ سال پہلے اس نے31نشستیں جیتی تھیں۔گزشتہ انتخابات میں 52نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ کانگریس دوسرے نمبر پر رہی تھی۔اب کی بارکانگریس کو نمبر تین پوزیشن پراکتفاکرناپڑا۔پارٹی کے کھاتے میں 31سیٹیں آئیں۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو نو تو راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان فوج کو صرف سات سیٹوں سے اکتفاکرناپڑا۔ایم آئی ایم کو تین، سماجوادی پارٹی کو چھ، آل ہندوستانی فوج کو ایک اور دیگر کو چار نشستیں ملی ہیں۔